• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار شری رام لاگو92برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی(پی پی آ ئی) ہندی اور مراٹھی فلموں اور تھیٹر کے معروف اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو نے 92سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ پرموت کو گلے لگا لیا۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق بھارت کے معروف بزرگ اداکار شری رام لاگو نے50کی دہائی میں ممبئی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا اور چند سال تک پریکٹس کی اور پھرڈراموں اور فلموں سے وابستہ ہوگئے۔ انہیں 1978میں معاون اداکار کافلم فئیر ایوارڈ بھی ملا۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ ہیں،بیٹے کیچند سال قبل ریل حادثہ میں موت واقع ہوگئی تھی۔
تازہ ترین