اسلام آباد(نیوز ایجنسی) بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین کچھ نہیں تو تقریر ہی بدل لیں۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول ایسی جمہوریت مانگ رہے ہیں جس میں ان کے والد کی لوٹ مار کا حساب نہ مانگا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلاول جان لیں کہ انتخابات شفاف ہوں گے، مظلومیت کا کارڈ کام آئے گا نہ جذبات کی سوداگری چلے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین کے والد اور پھوپھو سمیت جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے، ان سے جواب دہی ہوگی۔