• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوگا 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت پرویز مشرف کو سنائی گئی سزائے موت سے متعلق آج تفصیلی فیصلہ جاری کریگی۔ ذرائع نے خصوصی عدالت کے رجسٹرار کے حوالے سے بتایا کہ ہے کہ یہ تفصیلی فیصلہ دن 12 بجے جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے 3 نومبر 2007 کو آئین کو پامال کرنے پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت جرم ثابت ہو جانے کی بناء پر انہیں سنگین غداری کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

تازہ ترین