پشاور (خصوصی نامہ نگار) معاشرے میں انٹر ایکٹو تھیٹر بارے اہمیت اجاگر کرنے کی غرض سے پشاور یونیورسٹی کے باڑہ گلی سمر کیمپس میںکمیونٹی ورلڈ سروس ایشیاء (سی ڈبلیو ایس اے)کے زیر اہتمام سول سوسائٹی کے نمائندوں کے لئے سات روزہ تربیت کا انعقاد کیا گیاجس میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے سول سوسائٹی کے 30 نمائندوں نے شرکت کی۔ شعبہ سوشل ورک کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر کا انسانی زندگی کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے جو معاشرتی اچھائیوں اور برائیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر معاشرے میں رہنے والے افراد کے درمیان معاشرتی فرق کو جاننے اور انکو ختم کرنے کیلئے ایک پُل کا کام کرتا ہے۔سندھ سے آئے ہوئے بھرت کمار جوہندو کمیوٹنی سے تعلق رکھتے ہیں نے تھیٹر منتظمین کی کائوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ واقفیت کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ خوشی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ٹریننگ میں ماہرین نے شرکاء کو تھیڑکی اہمیت،معاشرے کی ترقی میں اس کا کردار اور تھیڑ کے ذریعے معاشرے میں برداشت اور مکالمے کی فضاء کو فروغٖ دینے اور معاشرتی ترقی کے مختلف موضاعات پر لیکچر دئیے گئے ۔