پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کا مطلب اداروں میں تصادم ہر گز نہیں، مشرف قوم کے مجرم اور آئین شکن ہیں۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے فوج کا وقار مجروح کیا، انکے بارے میں فیصلہ بالکل صحیح ہے، عدلیہ نے قانون سے تجاوز نہیں کیا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ فوج کے حق میں تو کسی بھی وقت مظاہرے ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کو مذاق بنادیا گیا ہے، ہر مسئلے پر سمجھوتا کیا جارہا ہے، کٹھ پتلی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کانفرنس سے یوٹرن لیا گیا، پالیسیوں پر سودے بازیاں ہورہی ہیں۔