اسلام آباد(آئی ین پی)سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔رحم کی اپیل ایڈووکیٹ شاہ جہان خان نے ارسال کی جس میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کو غیرقانونی طریقے سے سزا دی اور انہیں شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔اپیل میں لکھا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت علیل ہیں، اس دوران اگر سزا پر عمل در آمد ہوا تو یہ بدنما داغ ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر کے پاس اختیار ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کو معطل کر سکتے ہیں۔