اسلام آباد (آئی این پی) انٹر پول نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئےریڈوارنٹ کے اجراء سے انکار کر رکھا ہے، انٹرپول نے گزشتہ برس سابق صدر کے ریڈوارنٹ کے اجراء سے متعلق حکومت پاکستان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی نوعیت کے کیس انٹرپول کے آئین کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے حکم پر وزارت داخلہ نے گزشتہ برس سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی منظوری دی تھی ۔