پشاور( نیوزڈیسک)پشاور کے مختلف بازاروں کے نمائندوں نے پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم کے ہمراہ چیف کمشنر انکم ٹیکس خواجہ سردر علی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دیگر کے علاوہ سینئر ناب صدر حاجی طلا محمد، پشاور چیمبر کے سابق نائب صدر عاطف شہزاد،تاجر رہنما حاجی محمد افضل، حاجی شوکت علی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں تاجروں نے چیف کمشنر انکم ٹیکس کو ٹیکس سے متعلق پیش آنے والی مشکلات سے انہیں آگاہ کیااور اپنے مسائل پیش کئے اس موقع پرخواجہ سردار علی نے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ٹیکس پیڈ تاجروں کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گابلکہ ہمارا ادارہ انہیں ہر قسم کی سہولیات بھی فراہم کرے گا ملاقات میں چیف کمشنر انکم ٹیکس نے ٹیکس کا نیا نظام رائج کرنے سے پہلے تاجروں کو متعارف کرایا جس پر تاجروں نے اپنے تحفظات پیش کئے ،محمد عاطف حلیم نے تاجروں کے مسائل کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر جائز عمل میں تاجرآپ کا ساتھ دیں گے۔