• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ درست ہے، اے این پی

مشرف سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ درست ہے، اے این پی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ درست ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اے این پی ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر فیصلے پر نظر ثانی کی بات کرتی ہے تو یہ قوم کے ساتھ غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو آئین توڑنے کی سزا ملی ہے، آئین اور جمہوریت کو نہ سمجھنے والے اس سزا کو غلط کہہ رہے ہیں۔

زاہد خان نے مزید کہا کہ اس وقت جو بھی پرویز مشرف کے حق میں اور سزا کے خلاف بات کر رہا، وہ آئین کے خلاف بات کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق آرمی چیف کی سزا رک گئی تو نہ ملک میں آئین ہوگا، نہ ہی جمہوریت اور نہ وفاق آگے چلے گا۔

تازہ ترین