اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے دعویٰ کی نفی کردی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انور منصور خان نے فردوس اعوان کے اس دعویٰ کی نفی کردی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر جج وقار احمد سیٹھ سپریم جوڈیشل کونسل میں ان فٹ ڈکلیئر ہوگئے تو ان کے فیصلے بھی ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فردوس اعوان نے غلط کہا ہے، فیصلہ تو میرٹ پر چلے گا، اس کا سپریم جوڈیشل کونسل سے کوئی تعلق نہیں۔
انور منصور خان نے مزید کہا کہ سپریم جوڈيشل کونسل کا معاملہ جسٹس وقار سیٹھ کے جج رہنے یا نہ رہنے تک ہے اس کا فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔