کراچی(اسٹاف رپوررٹر)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے تحت جمعے کوسابق صدر پاکستان اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پر شرکاء کی بڑی تعداد نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا،اس فیصلے سےمہاجر قوم کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے جو شخص سب سے پہلے پاکستان کہا کرتا تھا اسکو غدار قرار دے دیا گیا چیف جسٹس فیصلے میں استعمال ہونے والی زبان کا سوموٹو نوٹس لیں۔ احتجاجی مظاہرے میں اے پی ایم ایل سندھ کے جنرل سیکریٹری کرنل (ر) شاہد قریشی،میجر (ر) ارشد مغل، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ،سابق رکن اسمبلی وسیم حسین، مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر ، اور سول سوسائیٹی کے افراد سمیت دیگر تنظیموں نے بھی شرکت کی ۔