لندن (آئی این پی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلے پر نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اللّٰه پرچھوڑ دیا ہے، مسلم لیگ(ن) کی یہ خاموشی سیاسی حکمت عملی کے تحت بھی ہو سکتی ہے، پیر کو نواز شریف کا کارڈک پی ای ٹی اسکین رائل برامپٹن اسپتال ہوگا۔
جمعہ کو اسپتال سے واپسی پر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے صاحبزادے حسن نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو نواز شریف کا کارڈک پی ای ٹی اسکین رائل برامپٹن اسپتال میں ہوگا۔
مشرف کے فیصلے پر نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اللّٰه پرچھوڑ دیا ہے، مسلم لیگ(ن) کی یہ خاموشی سیاسی حکمت عملی کے تحت بھی ہو سکتی ہے۔