• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حالات کو کیا ہوا؟ صبح تو ٹھیک تھے، جسٹس وقار سیٹھ

حالات کو کیا ہوا؟ صبح تو ٹھیک تھے، جسٹس وقار سیٹھ 


پشاور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے کہا ہے کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا، کبھی اسپورٹس چینل پر ریسلنگ دیکھ لیتا ہوں۔

جمعہ کے روز کیس کی سماعت کے دوران سینئرقانون دان معظم بٹ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ اچھے فیصلے کرتے ہیں آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں سخت حالات میں بھی آپکے چہرے پر اطمینان اور سکون نظر آ رہا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حالات کو کیا ہوا ہے صبح آتے وقت تو حالات ٹھیک تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا لیکن کبھی اسپورٹس چینل پر صرف رسیلنگ دیکھتا ہوں جس پر معظم بٹ نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔

چیف جسٹس نے معظم بٹ کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی تو کچھ نہیں کہنا جس پر معظم بٹ نے کہا کہ نہیں میں کچھ نہیں کہتا صرف آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آیا تھا۔

تازہ ترین