• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیخلاف فیصلےکوقانون کےتناظرمیں دیکھاجائے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے جلسوں میں نعرے لگواتے تھے کہ دو نہیں ایک پاکستان ۔اب قوم پوچھ رہی ہے کہ وہ ایک پاکستان کہاں ہے۔پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کو ذات کی بجائے اصول اور قانون کے تناظر میں دیکھا جائے۔وزیر اعظم سابقہ تقاریر میں ان کو عدالتی کٹہرے میں لانے کے اعلانات کرتے رہے ہیں لیکن اب حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے،غریب اور مالدار کیلئے علیحدہ نظام تعلیم،علیحدہ ہسپتال اور کمزور اور طاقتور کیلئے علیحدہ عدالتی نظام ہے۔ آج ٹرمپ جیسے طاقتور صدر کو مواخذے کا سامنا ہے اور وہ قانون کے سامنے بے بس ہے لیکن ہمارے ہاں راؤ انوار کا بھی محاسبہ نہیں ہوا۔
تازہ ترین