اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ مہنگائی خود ساختہ ، جلد قابو پا لیا جائیگا،حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، خراب معاشی صورتحال ورثے میں ملی ہے،موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہےاور بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوابی کی تحصیل ٹوپی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو خراب معاشی صورتحال ورثے میں ملی ہے۔