سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کا ریفرنس منظور کرلیا ہے، جسکی سماعت 24دسمبر کو ہوگی، جبکہ نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت 23دسمبر کو ہوگی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی جانب سے خورشید احمد شاہ ودیگر اہل خانہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تیار کیا گیا ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا۔