• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے قریب جدید ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے:صدرالخدمت فاؤنڈیشن

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحت ، تعلیم کے فروغ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ملتان کے قریب ایک جدید ہسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے پاکستان میں حقیقی معنوں میں سماجی خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز بھی سرگرم عمل ہیں جبکہ بیرونی فنڈنگ پر کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے اور ان کی تعداد اب آٹے میں نمک کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران دفتر الخدمت فاؤنڈیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق ، ضلعی صدر محمد احمد چغتائی اور سیکرٹری جنوبی پنجاب فاروق نظامی بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت الخدمت کے پاس خدمت کے جذبہ کے تحت کام کرنے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، اب تک 12ہزار بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیکر تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے ، چائلڈ لیبر کو ختم کرکے بچوں کو ایسی تعلیم دی جائے ، این جی اوز کے نام پر ملک میں بیرونی فنڈنگ آ رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کو ماضی میں بھی نقصان پہنچایا جاتا رہا ہے ۔
تازہ ترین