وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ایوان صدر میں موجود تھے۔
ان کے علاوہ تقریب حلف برداری میں صدر پاکستان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرصاحبان، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔