رحیم یار خان ....رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں منشیات فروشی کی اطلاع پولیس کو دینے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ طورپر بر ہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے
ٹبہ بلوچاں میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی زبیدہ بی بی کے مطابق علاقے میں منشیات فروشی کی اطلاع دینے پر پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو بتا دیا جس کے بعد منشیات فروش انکے گھر گھس گئے اسے اور اسکی دو بیٹیوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بازو بھی ٹوٹ گیا جبکہ ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے متاثرہ خاندان نے پولیس اور حملہ آور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں.