رینا لہ خورد (نا مہ نگار) ضلع اوکاڑہ کے متعدد پولیس افسران کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرلی گئی ہیکر میسنجر کے ذریعے تعلق داروں سے پیسے منگواتا رہا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع اوکاڑہ کے انسپکٹر محمد افضل خان اور سب انسپکٹر جاوید خان اور دیگر پولیس افسران کی فیس بک آئی ڈی کسی نامعلوم ہائیکر نے ہیک کر لی اور انہیں کے مسینجر سے ان کے فیس بک فرینڈز سے پیسے منگواتا رہا اطلاع ملنے پر مذکورہ پولیس افسران نے فیس بک کے ذریعے اطلاع دی کہ کوئی بھی شخص یا تعلق دار اس کو پیسے نہ بھیجے علاوہ ازیں پولیس افسران نے نہ معلوم ہیکرکے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔