• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے رہائشی 4 پاکستانی یونان میں گیس ہیٹر سےدم گھٹنے پر جاں بحق

پسرور،واہ کینٹ(نامہ نگار،صباح نیوز) گجرات کے رہائشی ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے4پاکستانی یونان میں گیس ہیٹر کے باعث، جبکہ واہ کینٹ میں کوئلوں کی انگیٹھی جلا کر سونے والے 2ویٹر دم گھٹنے سے جاں بحق ، 3بیہوش ہوگئے۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایتھنز سے چند کلومیٹر دور ریسٹ اٹیکا ریجن کے قصبہ کیلویا میں بسلسلہ روزگار مقیم ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری صدیق گجر، محمدذیشان، امجد علی اور نبیل احمد نے رات کو کمرہ گرم کرنے کیلئے گیس ہیٹرجلایا، سوتے وقت بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے گیس جمع ہونے پر چاروں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔
تازہ ترین