اسلام آباد (این این آئی)وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے نئے چیف جسٹس گلزار احمد کا دور قوم کو اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں تلخیاں ہیں،قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آہنگ ہو گی، خدا ان کا مددگار ہو آمین۔