وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے پر پی ٹی آئی میں سب متفق ہیں۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز کے حق میں فیصلہ آیا تو حکومت اسے چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، این آر او کا مطلب سارے کیس ختم ہوجائیں اور سیاست کی اجازت مل جائے، مگر ابھی تک کوئی بری نہیں ہوا، سب کے کیس چل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کارکردگی نہیں دکھاتی توہمارے پاس دوسرے آپشن بھی ہیں۔
فیصل واوڈا نے ناراض ارکان پارلیمان کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز نہ میرے ملازم ہیں اور نہ ہی میں ان کا ملازم ہوں۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہیں۔