• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، چیئرمین بلدیہ شرقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لا ئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا پل کے اطراف جاری کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ بیوٹی فیکیشن کے کام سر انجام دئیے جائیں جو شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ کریں، یونیورسٹی روڈ ضلع شرقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین