کر اچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جنرل پرویز مشرف سے یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے رہنماؤں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ، وسیم اختر اور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے ملک کی خدمت کی ہے ، ہمیں ان کا احسان ماننا چاہئے ، انہیں غدار کہنا افسوسناک ہے ، آمر نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ، جاگیردارانہ جمہوریت پی پی پی نے 11سال تک سندھ کے شہری علاقوں میں معاشی دہشت گردی کی ۔ اتوار کو کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ آج ریلیا ں پھر کر اچی کی سڑکو ں پر ہیں ،پاکستان کی 70سالہ تا ریخ کو دیکھتے ہو ئے بہت ساری طبقاتی کشمکش مو جو د ہیں 20لا کھ جا نو ں کا نذارنہ دیکر پاکستان بنایا ہمیں کہا جا تا ہے کہ فرزند زمین نہیں ہو۔اس سڑکو ں پر آنے والے اسی طرح کی صورتحا ل کا شکار ہیں کہ جو فر د سزاکا مستحق کہلا یا وہ بھی فر زند زمین نہ ہو نے کاطعنہ سن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فو ج کیلئے جنرل پرویز مشرف نے خطرات کا مقابلہ کیا اپنی جا ن جو کھوں پر رکھ کر ملک کا نام روشن کیا دشمن کے دانت کھٹے کئے آج ٹھاٹے ما رتے سمند ر کی طر ح عوام کا ایم کیو ایم پاکستان کے مظا ہرہ میں شرکت نو شتہ دیوار ہے ہم عدالتو ں کا احترام کر تے ہیں ہم کہتے ہیں کہ ملک کو طا قت کے ذریعے نہیں انصاف کےذریعے چلا یا جا سکتا ہے پو رے پاکستان میں بر ابر کے مفادات وحق ہو نا چاہیے۔ انہوں نےمزید کہا کہ 12؍ اکتو بر 1999ء میں اپنی ذہانت سے ملک کو مشکلا ت سے نکالا ہمیں انکا احسان ما ننا چاہیے پر ویز مشرف نے فی کس آمد نی میں اضا فہ کیا معیشت کو اٹھا یا میڈیا بحا ل کیا لیکن جمہو ری حکو متو ں میں معیشت اور میڈیا دونو ں پریشان رہے ہیں ایک آمرنے جمہو ریت سے زیا دہ تر قی کا ریکا رڈ قائم کیا، ایک جا گیر دارانہ جمہوریت ہے 11سال تک پی پی پی نے سندھ کے شہر ی علا قوں میں معاشی دہشت گر دی جا ری رکھی ہو ئی ہے کر اچی نے جمع ہو کر انصاف کی طلبگا ر ی کا مطا لبہ کیا ہے۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ اہلیا ن کر اچی میں تا جر،سما جی تنظیمو ں اور تمام قومیتو ں سے تعلق رکھنے والو ں نے پر ویز مشرف کی حما یت میں مظا ہر کر کے اظہا ر یکجہتی کا ثبو ت دے دیا ہے ، جنر ل مشرف جس نے اس پاکستان کی 40بر س خدمت کی جس نے کا رگل میں جا کر بھارت کو لرزا کر رکھ دیا تھا بھارتی کہتے ہیں کہ یہ وہ جنر ل ہے جو 19؍ کلو میٹر اند ر بھارت میں گھس گئے تھے پاکستان نے انکے دور میں تر قی کی اس جنر ل مشرف کو غدار کہنا افسوسنا ک اور انتقامی سوچ کی عکا سی کر تا ہے۔ ڈپٹی کنوینر ومئیر کر اچی وسیم اختر نے کہا کہ آج کا اجتما ع ثابت کر رہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے اور وہ اپنے جذبات کے اظہا ر سے پر ویز مشرف کے ساتھ انصاف کے متقاضی ہیں ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کر اچی شہر میں آج ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ایسی ریلی منعقد کی ہے جس پر تنقید کے نشتر بر سائے جا رہے ہیں ہم نے اسکا انعقاد اسلئے کیا ہے کہ انصا ف ہو لیکن اس میں انتشارنہ ہو فیصلے میں پیر ا 66انتہا ئی افسوسنا ک ہے ہم پاکستان کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں ہم ہر ادارے کو اس کی حد ود میں کام کر تے دیکھنا چاہتے ہیں۔