• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملک کو انتشار کا شکار کرنیکی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے، چوہدری شجاعت

ملک کو انتشار کا شکار کرنیکی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے، چوہدری شجاعت


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو انتشار کا شکار کرنیکی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے، عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کوذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے، بطور اتحادی پاکستان مسلم لیگ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم بریار سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہماری جماعت اور اس کے قائدین و کارکن ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے ، اب بھی تمام سیاسی جماعتوں کو سمجھنا چاہئے کہ عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں اور اسے دیگر تمام معاملات پر ترجیح دی جائے۔چوہدری سلیم بریار نے چوہدری شجاعت کی قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست ہمیشہ قومی مفاد میں رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ آپ کی قیادت میں ہمیشہ مثبت سیاست کی علمبردار رہی ہے۔

تازہ ترین