• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت میپکو ریجن میں ہزاروں نادہندگان کےکنکشن چالو

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں ہزاروں مستقل دیرینہ نادہندگان کےکنکشن چالو ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمانہ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نے رپورٹ سامنے آنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اسے افسروں اور ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے تعبیر کیا ہے، میپکو انتظامیہ کی جانب سے ڈیڈ ڈیفالٹرز کےکنکشن منقطع کرنے کے باربار احکامات پر عملدر نہیں ہو سکا اور نہ ہی ریجن کے سب ڈویژنل افسروں ( ایس ڈی اوز) نے مستقل اور دیرینہ نادہندگان کے کنکشن منقطع ہونےکے سرٹیفکیٹس جمع کروائے ہیں، واجبات اور بقایاجات ادا نہ کرنے والی صنعتوں ، فیکٹریوں، ملوں اور کارخانوں کے نادہندہ مالکان کے ناموں سے چلنے والے گھریلو اور کمرشل کنکشن بھی چلنے کے کیس سامنے آئے ہیں، نادہندگان کےنام سے دوسرے کنکشنوں کے دینےکے کیس سامنے آئے ہیں وہاں نادہندگی کی رقم بھی ریکور نہیں کی جاسکی ہے اور میپکو کے ڈیفالٹ میں ہرماہ اضافہ ہورہا ہے اور کمپنی کا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ ( جنوری 2020ء) میں فیلڈ آپریشن افسروں اور ملازمین کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی متوقع ہے۔
تازہ ترین