• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی، طلال چوہدری

  طلال چوہدری کی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو


مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے، اگر اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما نون لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر مریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی ہے تو انہیں مسئلہ کیوں ہوتا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس ہو یا وزیراعظم کی گفتگو ہو شریف فیملی پر گفتگو لازمی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت کا دہرا معیار پتہ چلے گا،جبکہ زلفی بخاری ہوں یا کوئی اور عہدیدار ای سی ایل سے نام فوراً نکل جاتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی، آئین کی صورت میں عمرانی معاہدہ پہلے سے موجود ہے، اسٹیک ہولڈرز پہلے سے موجود معاہدے پر عمل درآمد کا عہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے، اسٹیک ہولڈرز کو ادراک کرنا ہوگا، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک پیچھے ہے۔

تازہ ترین