• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی، بابر اعوان

حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی، بابر اعوان


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت سزا یافتہ مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکال سکتی۔

ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ کا نام حکومت ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی، ایک اجازت دینے پر کہا گیا، اب دو پاکستان ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے خصوصی عدالت کے فیصلے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف شکایت سے متعلق نوازشریف اور شہباز شریف خاموش ہیں، وہ صاف کہہ دیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین