• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی رہائی کا فیصلہ معطل


سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خورشید شاہ کی رہائی کا فیصلہ معطل کردیا۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے فیصلہ معطل کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔

خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق احتساب عدالت نے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر 17 دسمبر کو ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، تاہم جج کی رخصت اور مچلکے جمع نہ ہونے کی وجہ سے خورشید شاہ کی رہائی عمل میں نہیں آسکی تھی۔

تازہ ترین