پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کے ابو آسٹریلیا میں پکڑے گئے ہیں وہ بتائیں کہ انھوں نے اپنے ابو کی بچاؤ مہم کیسے چلائی؟
پلوشہ خان نے کہا کہ جب سے مراد سعید وزیر بنے محکمہ ڈاک کو مزید نو ارب روپے کا نقصان ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید پی ٹی آئی کا وہ قابل سپوت ہے جسے گرمیوں کی چھٹیوں میں ڈگری جاری کی گئی۔
پلوشہ خان نے کہا کہ قوم مراد سعید کے 200 ارب ڈالر کا شدت سے انتظار کر رہی ہے جو ملک میں لانے کا انھوں نے وعدہ کیا تھا۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ عمران خان مراد سعید کو آگے کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔