لاہور (نمائندہ جنگ)مختلف شہروں میں فوج اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔اس سلسلے میں شورکوٹ چھاؤنی کے شہریوں نے ریلی نکالی ریلی شہر کے مرکزی مقام رفیقی چوک میں پریس کلب کے سامنے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ عدالت پرویز مشرف کی سزا کا فیصلہ واپس لے ۔ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سابق جنرل پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔چونیاں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے پاک افواج اور جنرل پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی کی۔ مین روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔