اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلامی نظریاتی کونسل نے خصوصی عدالت کے فیصلے کا شرعی جائزہ لینے کا فیصلہ ہے۔ ذ رائع کے مطا بق اسلامی نظریاتی کونسل کا ریسرچ ونگ فیصلے کا شرعی لحاظ سے جائزہ لے گا جس میں دیکھا جائے گا کہ شرعی لحاظ سے لاش لٹکانے کا فیصلہ درست ہے یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے خصوصی عدالت کے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کی لاش کو 3 روز تک ڈی چوک میں لٹکانے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ضرروی مواد جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ کونسل کا اجلاس سات اور آٹھ جنوری کو ہوگا۔ ذ رائع نے بتایا کہ کونسل نیب آرڈی نینس کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور ایک سب کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے۔