پشاور (لیڈی رپورٹر ) علی شیرزئی قبائل سنٹرل کرم نے متنازعہ علاقہ قبضہ مافیا سے وگزار کرانے، مذکورہ علاقہ میں غیر قانونی آبادکاری میں ملوث انتظامی افسران کے خلاف انکوائری اور قوم علی شیر زئی میں امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت تاج محمد ،زاہد شاہ ،امیر حمزہ اور دیگر ساتھیو ں نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ سنٹرل کرم میں قوم علی شیر زئی کی شاملاتی اراضی ہے جس پر مافیا نے قبضہ کر کے وہاں غیر قانونی طور پر آبادی اور کاشتکاری شروع کی ہے جسکی وجہ سے قوم علی زیر زئی میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خدشہ ہے ۔چھ ماہ قبل ہم نے اس حوالے سے دھرنا بھی دیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم نے قوم کے ساتھ تمام مطالبات ماننے کا معاہدہ کیا جس پر تا حال کوئی کارروائی نہیں ہوئی جبکہ 13نومبر سے چالیس روز تک اپنے مطالبات کے حق میں صدہ ضلع کرم میں دھرنا دیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔