لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کیلئے فل بنچ تشکیل دے دی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دئیےگئے بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود بھی اس میں شامل ہوں گے۔
بنچ سابق صدر پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔
پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کر رکھا ہے۔