لاہور(نمائندہ جنگ) رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے شوہر کی ضمانت کا فیصلہ سننے کے بعد رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اللہ کے گھر سے امید اور یقین تھا کہ انکے شوہر سرخرو ہونگےلیکن راناثناء اللہ کو 4 ماہ تک حراست میں رکھنے کا حساب کون دیگا ؟ عمران خان کا فیصلہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری نے کہاہے کہ انکے موکل کیخلاف جھوٹا سیاسی مقدمہ بنایا گیا۔