• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف فیصلہ کے بعد عدالتوں کی بے توقیری کی گئی، سراج الحق

جامکے چٹھہ، لاہور(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پرویز مشرف کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتوں کی بے توقیری کی گئی، مہذب معاشروں میں فیصلے ہمیشہ عدالتوں میں ہوتے ہیں، جنگل میں جنگل کا قانون چلتا ہے، جہاں پر من چاہی اور طاقت کی بنیاد پر اپنی بات منوائی جاتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ وفاق ، صوبے اور کراچی کی انتظامیہ کے آپس کے جھگڑوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنادیاہے ۔ کوڑے کے ڈھیروں پر آوارہ کتوں کا بسیرا کراچی کی انتظامیہ کا منہ چڑا رہاہے ۔ لوڈشیڈنگ، گندا پانی ، آلودگی، بے روزگاری اور بدامنی کراچی کی پہچان بن گئی ہے ۔ ملک کا معاشی حب اور منی پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عدم توجہ اور اختیارات کی جنگ سے شدید متاثر ہواہے ۔ وزیراعظم دورے اور اعلانات کرتے ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔ کراچی کی صنعت و تجارت کا پہیہ جام ہے اور سرمایہ کار اپنا کاروبار سمیٹ کر باہر منتقل ہورہے ہیں ۔ مسلسل دوسرا صدر کراچی سے ہے مگر شہر کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے علی پور چٹھہ میں غلام رسول اویسی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں اور دارہ نورحق کراچی میں مسلم پرویز اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین