• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹریایٹک یوتھ کا پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیٹریایٹک یوتھ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے سابق صدر جنرل مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی سمیت ماڈل ٹاون واقع اور راو انور کے خلاف سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں پاکستان پیٹریایٹک یوتھ کے چیف ارگنائزر عدنان سمیع اللہ خان ،ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،جمرود کے صدر منصور آفریدی اور جی ایس پشاور حمزہ زیب نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 40سال قوم کی خدمت کی جبکہ خصوصی عدالت کے فیصلہ سے محب وطن پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور موجودہ حالات میں ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہےہم دشمنوں کو انکی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ فوج ملک کا اہم ستون ہے اور فوج کا سپہ سالار کبھی غدار نہیں ہو سکتا تاہم موجودہ حالات میں قوم افوج پاکستان کے ساتھ ملک کی حفاظت کیلئے ہر لمحہ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی پختونوں کے قاتل راو انور اور ماڈل ٹاون واقع پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔
تازہ ترین