پنڈدادنخان (نامہ نگار) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ کھیوڑہ میں ورکر کنونشن اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے علاقہ بجوالہ میں جدید ہربل میڈیسن بائیو ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے یہ دنیا کا جدید ہربل میڈیسن پارک ہوگا جہاں ہر قسم کی جڑی بوٹیوں کی پیداوار اور ان پر ریسرچ کا کام ہوگا جس سے نہ صرف سینکڑوں نوجوانوں بلکہ جدید زراعت کوبھی تربیت ملے گی اور روز گار بھی،پاکستان میں کتے سانپ اور دیگر زہریلے جانوروں کے کاٹنے کی ویکسین نہیں بنتی مگر اب بجوالہ(جہلم) میں ویکسین مقامی طور پر تیار کی جائے گی جس سے نہ صرف ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا بلکہ زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی ۔