• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشاور میں زکواۃ حقداروں ہی کو ملے گی،عبدالستار خلیل

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنمائوں ڈاکٹر جمال ناصر ،سمیع اللہ ،فضل آمین ،شریف اللہ ،اسلام تاج ،حاجی نیا محمد خان ،اور شرافت خان نے ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار خان خلیل کو زکواۃ کمیٹی ڈسٹرکٹ پشاور کا چیئر مین مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع پشاور کے غریبوں میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی ہے،اور غریبوں کی طرف سے خوشی کی اظہار کے لئے جلوس نکالے جارہے ہیں،جبکہ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہے،تحریک انصاف کی رہنمائوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدلستارخلیل کی تقرری کے بعد زکواۃتقسیم میں میرٹ کا بول بالا ہوگا۔کسی بھی غریب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،اور حقدار غریبوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر زکواۃ دی جائی گی۔جبکہ بیوہ خواتین کو سلائی مشینی دی جائی گی۔ عبدلستار خلیل ایک دیانت دار سماجی رہنماء ہے جنہوں نے اپنی زندگی غریبوں کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے،ادھر بدھ کے دوسرے روز بھی عبدالستار خلیل کی رہائش گاہ پر مبارک باد کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ،تحریک انصاف ملاکنڈ کے رہنماء حاجی احمد زادہ خان اور صوبے بھر کے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے طرف سے عبدالستارخلیل کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں مبارک باد دی گئی ،اس موقع پر عبدالستار خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ زکواۃ کی تقسیم کے لئے دیانتدار افراد کو چیئرمین مقرر کر دیا جائے گا۔ زکواۃ فنڈز میں کسی بھی قسم کا گھپلا برداشت نہیں کیا جائے گا،اور وزیر اعظم عمران خان کے زیژن کے مطابق ضلع بھر میں زکواۃ کی منصافانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین