• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کے یوم شہادت اور سال نو پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال اوراس ضمن میں پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بینظیر بھٹوکے یوم شہادت اور سال نو کی آمد کے موقع پر سندھ بھر میں سکیورٹی انتظامات کوانتہائی سخت بنانے کے حوالے سے تمام افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں،اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیزاورتمام ضلعی ایس ایس پیزنے ذریعہ ویڈیو لنک/کانفرنس شرکت کی جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں تعینات سینئر پولیس افسران بذاتِ خوداجلاس میں شریک تھے،انہوں نے کہا کہ27 دسمبرکو سندھ بھرمیں ناصرف سکیورٹی بلکہ ٹریفک کے مجموعی امورکو بھی فول پروف بنایاجائے جبکہ گڑھی خدا بخش ،اسکے اطراف اور اس سے ملنے والی تمام شاہراہوں، ذیلی سڑکوں ،پیدل راستوں پر پیٹرولنگ،پکٹنگ،اسنیپ چیکنگ، ریکی نگرانی اور ناکہ بندی کے تحت تمام تر سکیورٹی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے،اجلاس کو ہدایات دی گئیں کہ سال نو کی آمد اور اس حوالے سے مختلف علاقوں میں ہونیوالی تقاریب سمیت ساحل سمندر،تفریحی مقامات پر سکیورٹی اور ٹریفک کے مجموعی اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف جاری پولیس ایکشن کو مزید تیز کیا جائے اور جملہ پولیس اقدامات میں قانون پسند شہریوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اختیارات سے کسی بھی طور تجاوز سے گریز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوزاسٹریٹ کرائمز بشمول ڈکیتی، رہزنی اورلوٹ مار کی روک تھام کے لیئے اپنی انفرادی اورمجموعی کارکردگی کوباہم رابطوں میں رہتے ہوئے مؤثر بنائیں۔

تازہ ترین