اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد مستحقین کے اخراج کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو غریب خواتین کو خودمختیار بنانے کے عمل پر حملہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران حکومتی وسائل فقط پیسے والے طبقے میں بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لگتا ہے حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری موجود رہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھر بنانے والے اپنے الیکشن منشور سے پہلے ہی یوٹرن لے چکی۔