• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ادھورا نہیں مکمل اور منظم ا نقلاب چاہتی ہے،سراج الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے جماعت اسلامی ملک میں ادھورا نہیں مکمل اور منظم ا نقلاب چاہتی ہے،عدالت ہو، تعلیمی ادارے یا معیشت،سیاست کا دائرہ ہو گھریلو یا اجتماعی زندگی، ہر گوشے میں اللہ کے احکامات کاصرف نفاذ نہیں بلکہ اس کی مکمل بالادستی چاہتی ہے۔ لیکن اس انقلاب سے پہلے ہم چاہتے ہیں کہ انسان کی ذاتی زندگی تبدیل ہو، رویوں، اخلاق، انقلاب بلکہ نیتوں اور سوچ میں بھی انقلاب آئے،کیوں کہ ہم بدلیں گے تو بدلے گا پاکستان، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد الفلاح بلاک A نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت ایک روزہ دعوتی و تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین