• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ایس ایچ او فرید ٹاؤن ساہیوال کو محبوس بچیاںآج پیش کرنیکاحکم

ملتان (سٹا ف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن ضلع ساہیوال کو حکم دیا ہے کہ محبوس بچیوں کو بازیاب کراکے آج عدالت کے روبرو پیش کیا جائے،قبل ازیں فاضل عدالت میں ساہیوال کی نجمہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی 3بیٹیوں کو ملزمان ارسلان ، ظہور رضیہ نے غیرقانونی طور پر محبوس بنا رکھا ہے اور اس سے ملنے نہیں دیا جارہا ، بیٹیوں کو حوالے کرنے کے مطالبے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اس لئے پولیس کے ذریعے بیٹیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین