• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے، فردوس اعوان

بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے ، سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیاقت باغ راولپنڈی میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس اعوان نے کہاکہ جلسے کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے پر اپنے ادوار میں مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائےسندھ سے بھوک،افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے ، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔

تازہ ترین