• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،سہ ماہی امداد میں پانچ سور وپے اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کےلیے سہ ماہی امداد میں پانچ سور وپے اضافہ کر دیاہے اور سہ ماہی وظیفہ پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے پانچ ہزار روپے کر دیا گیا ہے اس پر اضافی 8ارب60کروڑ روپے خرچ ہونگے ، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیاہےکہ احساس کفالت پروگرام کےتحت 42لاکھ 70ہزارمستحقین کےلیے سہ ماہی وظیفے میں اضافہ کر دیاہے، یہ اعلان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، 8لاکھ 20ہزار 165غیر مستحق افراد کو خارج کرنے کے بعدبی آئی ایس پی کے اس وقت 42لاکھ 70ہزار مستحقین ہیں ، امداد میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے دسمبر 2019تک کی سہ ماہی سے شروع ہوگا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ غیر مستحق افراد کو خارج کرنے سے ہونیوالی بچت کی وجہ سے موجودہ حقیقی مستحقین کےلیے امداد میں اضافہ کیا گیا ، انہوں نے کہا ساڑھے پانچ ہزار روپے سہ ماہی کے علاوہ ایسی مائوں کو اضافی ایک ہزار روپے فراہم کیے جارہےہیںجن کی کوئی بیٹی پرائمری سکول میں پڑھتی ہو۔
تازہ ترین