• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب اور کرپشن ختم کرنیکا نعرہ مذاق بن گیاہے،سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب اور کرپشن ختم کرنیکا نعرہ مذاق بن گیاہے،بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دینگے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دے گی،قومی اسمبلی کادس منٹ کااجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ پہلے فیصلے کابینہ میں ہوتے تھے اور اب وزیر اعظم صرف مشیروں اور ترجمانوں سے مشاورت کرتے ہیں۔سینیٹ کا اجلاس کئی ماہ سے نہیں بلایا گیا۔احتساب اور کرپشن ختم کرنے کا نعرہ اب مذاق بن گیا ہے،حکومت کی ہر محاذ پر ناکامی ثابت ہوچکی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی بہار اور آسام کی طرح ایسے کیمپ بنارہا ہے جن میں رہنے والے مسلمان نہ بھارت کے شہری ہونگے اور نہ پاکستان آسکیں گے،محنت کشوں کےحقوق کیلئےقراردادمنظور کرلی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہااگر ملک میں شریعت کا نظام ہوتا تو ملک دولخت نہ ہوتا،گزشتہ 15ماہ میں مزیداسی لاکھ شہری خط غربت سے نیچے گرگئے ہیں۔34لاکھ برسر روز گار اپنے روزگار سے محروم ہوئے ۔
تازہ ترین