ملک بھر میں شدید دھند کے سبب کوئٹہ میں بھی ٹرینوں کی آمدو رفت 8 سے 20 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق لاہور سےآنے والی اکبر ایکسپریس 20گھنٹےکی تاخیر سے کوئٹہ پہنچےگی، جس کے بعد یہی ٹرین دو پہر 2 بجے واپس لاہور کے لیے روانہ کردی جائے گی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور سے کوئٹہ آنے والی بگٹی ایکسپریس کو دھند کی وجہ سے رات کو سبی میں روک لیا گیا تھا جس کے بعد ٹرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد سبی سے روانہ کیا گیا جو ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچی۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل معمول کے مطابق روانہ ہوں گی ۔