• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومتی منصوبوں کی انکوائری روکنے کیلئے نیب آرڈیننس لارہے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران حکومتی منصوبوں کی انکوائری روکنے کیلئے نیب آرڈیننس لارہے ہیں، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی طرف سے لائے گئے نیب آرڈیننس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کیلئے نیب آرڈیننس لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت، دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے جبکہ نوازشریف نے جھوٹے الزامات کے باوجود اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اگر چوری نہیں کی تو کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کے لیے نیب آرڈیننس کیوں لائے، پشاور میٹرو، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر مقدمات کی انکوائری روکنے کے لیے آرڈیننس لائے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پشاور میٹرو کے ایک کھرب 25 ارب کے کھڈے این آر او پلس سے نہیں چھپائے جاسکتے۔

تازہ ترین