امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک مزید کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک ایک بحران سے نکل کر دوسرے بحران سے دوچار ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو مفلوج کردیا ہے، فوج کے سربراہ کی تقرری پر بھی حکومت نے غیر ذمہ داری کی انتہا کردی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم ملک کو آئینی، جمہوری اور پارلیمانی اقدار کے ساتھ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کی بجائے آرڈینینسز کے ذریعے ایڈہاک ازم مستحکم ہورہا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن میں تقرریاں نہیں ہوئیں، فوج کے سربراہ کی تقرری پر بھی غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی انتہا کردی گئی ہے، ملک مزید کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔